اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور لیکوڈ پارٹی کے صدر بنیامین نیتن یاھو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو قبول نہ کیا جائے اوراس سے کسی قسم کی بات چیت سے گریز کرے-
اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس سے بات چیت رسوا کن امر ہے- حکومت کو اس سے رابط بڑھانے میں جلدی سے کام نہیں لینا چاہیے-انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں قیام امن کا واحد راستہ حماس کا طاقت کے ذریعے خاتمہ ہے –
غزہ کے اردگرد آ بادیاں مجاہدین کے راکٹ حملوں کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں اور حکومت کی جانب سے حماس سے مذاکرات انہیں مزید غیر محفوظ بنا دیں گے-