اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے کہاہے کہ اگر شام اسرائیل سے مناسب طریقے سے بات چیت کرے تو امریکہ سے شام کے تعلقات حیران کن حد تک خوشگوار ہوجائیں گے –
انہوں نے واشنگٹن پوسٹ اور نیوز ویک سے انٹرویو میں کہاکہ امریکی صدر جارج بش نے تل ابیب اور دمشق کے درمیان مذاکرات کی کبھی مخالفت نہیں کی- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے میڈیا نے غلط تصویر پیش کی ہے کہ امریکہ تل ابیب کو دمشق سے مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا –

میرے دوست بش نے کبھی بھی مجھے شام سے مذاکرات کرنے سے نہیں روکا- انہوں نے اس طرح کا کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا – ایہود اولمرٹ نے مزیدکہاکہ واشنگٹن کا راستہ تل ابیب سے ہو کر جاتاہے –