امریکہ نے اسرائیل کو جدید ترین ایف 22لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا – اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین پاواپابرمین نے بتایا کہ اسرائیل کو F-22لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی حمایت کررہے ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی- انہوں نے کہاکہ وہ اسرائیل کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کررہے ہیں-
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران صدر بش سے ملاقات میں بھی اس معاملہ کا جائزہ لیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں – رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں امریکی کانگریس میں عنقریب ایک قانون سازی کی جائے گی جس کے بعد اسرائیل کو ان طیاروں کی فراہمی شروع ہوجائے گی –

اسرائیل ، امریکہ سے F-22اور F-35لڑاکا طیاروں سمیت جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوشش کررہاہے- گذشتہ سال جب بش انتظامیہ نے سعودی عرب اور مشرق وسطی کے دیگر حلیف ممالک کے لیے دفاعی پیکیج کا اعلان کیاتھا تو اس وقت اسرائیل نے اس پیکیج کو امریکی F-22لڑاکاطیاروں سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیاتھا-