شام کے صدر بشا الاسد نے کہاہے کہ اسرائیل کے مطالبات سے ثابت ہوا ہے کہ امن کے عمل میں مخلص نہیں ہے-
شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آج ہی یعنی جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں بشار الاسد نے کہاکہ اسرائیل کا یہ کہنا درست نہیں کہ 1990کی رہائی کی پیش رفت کو نظر انداز کرکے امن کے عمل کو گے بڑھایا جائے- اس مطالبے سے ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل شام کے ساتھ امن معاہدہ کے حصول میں مخلص نہیں ہے –
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں جولان کی پہاڑیوں کو اہم حیثیت حاصل ہے جب تک جولان کی پہاڑیاں شام کو واپس نہیں کی جاتیں اس وقت تک امن مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے –