پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی ایٹمی پروگرام کی نگرانی کی جائے، شام

بدھ 4-جون-2008

شام نے خفیہ ایٹمی ری ایکٹر کی تیاری کے حوالے سے امریکی اور اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کی بین الاقوامی ایجنسی کے زیر اہتمام نگرانی ہونی چاہیے-
 
اس سے قبل ایٹمی ایجنسی کے سربراہ البرادی نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ کے دوران شامی ایٹمی ری ایکٹر کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کریں گے- اس سے قبل اسرائیلی اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ری ایکٹر شمالی کوریا کی مدد سے بنایا گیا تاہم شام کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا تھا-

اس حوالے سے شام کے سرکاری ترجمان اخبار نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی الزامات غلط ہیں، نیز اسرائیل کے ایٹمی اثاثوں کی تفصیل منظر عام پر آنی چاہیے تاکہ شام کو اس کی تفصیلات سے آگاہی ہوسکے-

مختصر لنک:

کاپی