یورپین پارلیمنٹ کی رکن ڈیوڈ ہیمرسٹین نے کہاہے کہ الخلیل شہر میں صورت حال ناگفتہ بہ ہے اور مغربی کنارے کی صورت حال بھی خطرناک ہے، انہوں نے کہاکہ یہ شہر اسرائیل کے بدترین تشدد کی زد میں ہے –
یورپین پارلیمنٹ کے ایک وفد نے الخلیل کا دورہ کیا اور شہر کے پرانے حصے میں فلسطینی شہریوں کے حالات سے بذات خود آگاہی حاصل کی- انہوں نے الخلیل تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ علی القواسمی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں شہر کی ابتر صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی –
تعمیر نوکمیٹی کے ڈائریکٹر عماد ہمدان نے صہیونی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ان کامقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کو یہاں سے نکال باہر کیا جائے- سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے مظاہرہ کیا-
انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی شدید مذمت کی ،انہوں نے حماس کے قائدین کی تصاویر اٹھارکھی تھیں – انہوں نے فلسطینیوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے-