پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں سے قیام امن کا معاہدہ شام سے زیادہ اہم ہے: شمعون پیریز

منگل 3-جون-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے اپنے ہم منصب محمود احمدی نژاد کو ہٹلر سے تشبیہ دی ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران صدر ہٹلر سے مشابہت رکھتے ہیں- دنیا ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی- میں یہ نہیں کہتا کہ ایرانی صدر ہٹلر جیسا معاملہ کریں گے لیکن دنیا ان کی باتوں کو قیمت نہیں دیتی-

ایک سوال کے جواب میں شمعون پیریز نے واضح کیا کہ فلسطینیوں سے قیام امن کا معاہدہ شام سے تعلقات سے زیادہ اہم ہے- شام کا معاملہ آسان لگتا ہے لیکن اولین ترجیح مسئلہ فلسطین ہے-

مختصر لنک:

کاپی