پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں سے امن ممکن نہیں: اسرائیلیوں کی رائے:

منگل 3-جون-2008

تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عوام کی اکثریت کے خیال میں مستقبل قریب میں فلسطینیوں سے قیام امن ممکن نہیں ہے-
 تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف نے سروے رپورٹ کے نتائج جاری کیے ہیں- جس کے مطابق 42.8 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں فلسطینیوں سے قیام امن کے معاہدے کا امکان نہیں ہے اور 32.2 فیصد افراد کا یقین ہے کہ قیام امن کا معاہدہ ممکن نہیں ہے- جبکہ 17.9 فیصد افراد کے خیال ہے کہ معاہدہ طے پا جائے گا-

آئندہ دس سالوں میں کسی خاتون کے اسرائیل کے وزیر اعظم بننے کے متعلق سوال کے جواب چونتیس فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بہت کم ہیں اور 31.2 فیصد کے مطابق یہ امکانات متوسط درجے کے ہیں جبکہ 13.8 فیصد افراد کے خیال میں کسی خاتون کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بہت زیادہ ہیں-
 
بہترین وزیر اعظم کے متعلق سوال کے جواب میں 31.4 فیصد افراد نے مناحیم بیغین، 28.6 نے ڈیوڈ بن گورین اور 19.1 فیصد نے یتسحاق رابین کے حق میں رائے دی اور بہتر چیف آف آرمی سٹاف کے متعلق سوال میں 20.3 فیصد افراد نے موشے دیان، 19.1 فیصد افراد نے برفائیل ایتان اور 16.8 فیصد افراد نے یتسحاک کے رابین کے حق میں ووٹ دیا-

مختصر لنک:

کاپی