اسرائیلی خفیہ ادارے ’’امان‘‘نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کو تین اطراف سے گھیر کر تباہ کرنا چاہتے ہیں-
اسرائیل کی ایران سے متصل شمالی سرحد غیر محفوظ ہوگئی ہے اور ایران کے انقلابی گارڈز تیاریوں میں مصروف ہیں- ایران کی جانب سے غیر روایتی اسلحے کے حصول اور شہاب میزائلوں کی ڈویلپنگ کے بعد اسرائیل کا ہر شہر ان میزائلوں کی رینج میں آگیا ہے- ایران کے خطرے کے ساتھ ساتھ حزب اللہ بھی اپنے لیڈر حماد مغنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے خود کش بمبار یونٹ کو منظم کررہی ہے-
اس طرح ایران اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے- رپورٹ میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران اور حزب اللہ کے خطرے کے حملوں سے بچنے کے لیے پیشگی تیاری شروع کرے-