ایک کویتی عدالت مقامی روزنامے "الوطن” کو ازالہ حیثیت عرفی کے ایک مقدمے میں جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اخبار پر الزام تھا کہ اس میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں قطری وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی پر اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات قائم کرنےکا الزام عائد کیا گیا تھا۔
قطری وزیر اعظم نے وکیل حسین الغریب نے مقدمے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے "الوطن” کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کے تین مقدمات کئے تھے۔ اخبار میں ایک سلسلہ وار مضمون شائع کیا گیا جس میں شیخ حمد پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے میں بڑی سرگرمی دکھا رہے ہیں۔
وکیل حسن الغریب کے مطابق وہ ہرجانے کے مزید مقدمے بھی تیار کر رہے ہیں تاہم انہوں نے ہرجانے کی رقم نہیں بتائی۔ کویتی قانون کے مطابق اگر آپ کسی مقدمے میں وقت طور پر ہرجانہ طلب کر لیتے ہیں تو اس کے بعد نئے مقدمے میں اضافی ہرجانہ طلب کرنے کا موقع نہیں دیا جا سکتا۔