اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ پر رشوت کے الزامات کے بعد ایوان حکومت میں سخت خلفشار پیدا ہوگیا ہے- مخلوط حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعت لیبر پارٹی نے وزیر اعظم سے استعفے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دینے یا ازسرنو انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے-
اسرائیلی(کنیسٹ) پارلیمنٹ میں شامل اراکین اوفیر بینس، ایٹان کابل چبیلی یحیمو فیٹش اور ڈانی یا توم نے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کے لیے ایک بل تیار کیا ہے جس میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے یا کابینہ کی ازسر نو تشکیل کا مطالبہ شامل ہے- حزب اختلاف کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے بھی لیبر پارٹی کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے ملک میں انتخابات کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کیا ہے-