ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامینائی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے قائد خالد مشعل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی راہ ترک کر کے عزت حاصل نہیں کی جا سکتی۔خالد مشعل ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اور انہوں نے منگل کے روز آیت اللہ خامنیائی سے تہران میں ملاقات کی۔ ایرانی راہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل اس وقت اپنے زوال کے قریب ہے۔ ایسے میں تل ابیب کے پاس صبر کے پیکر فلسطینیوں کے مقابلے کی طاقت نہیں۔

اللہ کا شکر ہے کہ مضبوط ارادہ فلسطینی اس وقت ایک چٹان کی صورت کھڑے ہیں۔ آیت اللہ خامینائی نے کہا کہ فلسطینیوں کی آزادی کی راہ مزاحمت کو کامیابی سے جاری رکھنے میں ہے۔دریں اثنا ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے ایک بااعتماد حلیف کو یاد دلایا کہ وہ اسرائیل سے امن مذاکرات کے علی الرغم صہیونی عزائم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے۔ احمدی نژاد، اسرائیل کے خلاف اپنے سخت گیر بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں۔