لندن حکام نے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشی فیلگین کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا- لندن سے شائع ہونے والے انگریزی میگزین ’’دی حیوش کرانیکل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی پالیسی کے تحت کیا ہے-
موشی پر انتہاء پسندانہ مواد اور کتب کی اشاعت کا الزام ہے اور برطانیہ نے اسے انتہاء پسند لوگوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے- فیلگین کا تعلق اسرائیلی لیکوڈ پارٹی سے ہے- برطانوی وزیر داخلہ جاکی سمتھ دوصفحات کا ایک مراسلہ بھی لیکوڈ پارٹی کے نام ارسال کیا ہے جس میں پارٹی کی خاتون رکن کے برطانیہ میں داخلے کو ممنوعہ قرار دینے کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے-