پنج شنبه 01/می/2025

شائول موفاز کا حماس کے خلاف یکبارگی حملے کا مطالبہ

پیر 26-مئی-2008

اسرائیلی وزیر مواصلات شائول موفاز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوج کے ذریعے یکبارگی غزہ پر حملہ کر کے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا تختہ الٹ دیا جائے-

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی محکمہ دفاع حماس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا پابند ہے اور اس ضمن میں اسے جلد از جلد ٹائم ٹیبل ترتیب دے کر اپنے ہدف کے لیے آگے بڑھنا چاہیے- موفاز نے کہا کہ اسرائیل کا تحفظ حماس کے خلاف فیصلہ کن حملے میں مضمر ہے-

حماس کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ کر کے اس کا صفایا کردیا جائے اور اس کے بعد اس کے تمام انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے غزہ کا کنٹرول فتح کے حوالے کیا جائے-

مختصر لنک:

کاپی