پنج شنبه 01/می/2025

مصری رکن پارلیمنٹ کا فلسطینی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

پیر 26-مئی-2008

مصری پارلیمنٹ میں اخوان المسلمون کے ممبر اور رکن اخوان المسلمون جہاد عطیہ حکومت سے فلسطینی اتھارٹی کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

قاھرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر عباس اور فتح پارٹی کا سفیر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ ایک اشتعال انگیز گروپ کی مندوب کا کردار ادا کررہے ہیں-
 
انہوں نے مزید کہا کہ فتح پارٹی کے رکن اور قاھرہ میں سفیر نبیل عمرو فلسطینی تحریک مزاحمت کو کچلنے کے بیانات دے کر فلسطینی قوم کے بنیادی مقاصد کو نقصان پہنچا رہے ہیں- عطیہ نے کہا کہ نبیل عمرو کی جانب سے بیانات کو فلسطینی عوام میں تقسیم کی سازش قرار دیا-

مختصر لنک:

کاپی