اے ایف کی رپورٹ کے مطابق امریکی روزنامے ‘‘ٹائمز’’ نے اپنی سوموار کی اشاعت میں تحریر کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 150جوہری ہتھیار موجود ہیں، وہ ویلزمیں یوم خواندگی کے موقعہ پر اظہار خیال کررہے تھے، کارٹر نے مزید کہاکہ ‘‘میرا امریکہ کو مشورہ یہ ہے کہ ایران سے بات چیت شروع کرے-’’ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حالت زار کے بارے میں سابق صدر جمی کارٹر نے کہاکہ غزہ کے شہریوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہاہے- اس کی وجہ دلیل نہیں ہے-
واضح رہے کہ حال ہی میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے اسرائیل کا دورہ کیا اور فلسطینی جماعت حماس کے راہنماؤں سے بھی ملاقات کی، انہوں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد اور حماس کے راہنما خالد مشعل سے ملاقات کی، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں کو ‘‘جرم ’’ قرار دیا ہے-
