اسرائیلی وزارت دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ کمپیوٹر کنٹرول‘‘PHALANX’’ راکٹ سسٹم کا جائزہ لیا جائے گاتا کہ مجاہدین کی طرف سے گرائے جانے والے گولہ بارود اور راکٹوں کا توڑ کیاجاسکے- اسرائیلی وزارت دفاع نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ اسرائیلی رائے عامہ کو مطمئن کیا جاسکے- مجاہدین کی طرف سے پھینکے جانے والے گولہ بارود اور میزائلوں کی کوالٹی میں بھی بہتری چکی ہے-
عراق میں جاری مزاحمت سے ثابت ہوچکاہے کہ راکٹ مخالف سسٹم PHALANX ناکام ہے – اس سسٹم کی موجودگی کے باوجود راکٹ ناکارہ ثابت ہورہے ہیں- اگرچہ وہاں PHALANX سسٹم نصب ہے- اسی طرح اسرائیل کے سیکنڈ ٹی وی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت منصوبہ بنا رہی ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان نئی فوجی پوسٹیں تعمیرکردی جائیں-