فلسطینی قانون ساز کونسل اور فتح کے رکن فایز السقا نے مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کی تشکیل کردہ عبوری حکومت پر انفرادی فیصلے کرنے کا الزام لگایا ہے-
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ عبوری حکومت کے وزیراعظم سلام فیاض اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں- فیصلے کرتے وقت کہ وہ ارکان اسمبلی سے مشورہ کرتے ہیں اور نہ ہی کسی پارلیمانی کمیٹی کو اعتماد میں لیتے ہیں –

فایز السقا نے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں سلام فیاض سے ملاقات کی ہے اور صحت، زراعت اور عدالتوں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ہے- فایز السقا نے کہاکہ سلام فیاض کی حکومت کو عدالتی اور قانون ساز اداروں کی معطلی کے باوجود نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تاکہ ان کے فیصلے قانونی نہیں تو کم ازکم قانون کے قریب تر ہوں-