سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر اس وقت موت کے منہ تک پہنچ گئے جب ان کے نجی طیارے کو دو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گھیر لیا اور مار گرانے کی دھمکی دی۔
ٹونی بلیئر مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے لیکن اسرائیلی طیاروں نے ان کے طیارے کو یہ سمجھ کر گھیر لیا کہ وہ دہشت گردی کا حملہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں کر پایا تھا۔
ٹونی بلیئر مصر میں ورلڈ اکنامک فورم سے فلسطین میں نجی سرمایہ کاری کانفرنس میں جو بیت لیہم شہر میں ہو رہی تھی جا رہے تھے لیکن میزائلوں سے لیس ایف 16 طیاروں نے انہیں آ لیا۔
اسرائیلی ٹریفک کنٹرولروں نے اس طیارے کو مشتبہ سمجھ کر رابطہ کی کوشش کی لیکن پائلٹ فوری درخواست کا جواب نہ دے سکا تو لڑاکا طیارے فضا میں آ گئے۔ پائلٹ نے ان سے رابطہ کیا۔ پائلٹ نے ٹونی بلیئر سمیت دوسرے مندوبین کو اس واقعہ کی اطلاع نہ دی۔ ابتدائی چھان بین کے مطابق طیارے کے کنٹرول روم میں فنی خرابی کی وجہ سے بروقت اسرائیلی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ نہ ہو سکا۔