پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی پناہ گزینوں کی آمد پر چلی کا خیر مقدم

جمعہ 23-مئی-2008

 فلسطینی پناہ گزینوں کی چلی  آمد پر صدر جمہوریہ چلی مسز میچل باچلیٹ نے پناہ گزینوں سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے-
سرکاری ذرائع کے مطابق عراق اور شام کی حدود میں پھنسے ایک سو پچاس فلسطینی پناہ گزینوں نے ان ممالک کی حدود بند ہونے کی وجہ سے چلی کا رخ کیا- سنتیاگو پہنچنے پر چلی کی سربراہ نے خود پناہ گزینوں کااستقبال کیا-
اس موقع پر چلی فلسطین کمیٹی کے سربراہ اور چلی حکومت کے ممبراو خینو تو بھی موجود تھے- واضح رہے کہ سوئٹرز لینڈ، چلی، برازیل اور کینیڈ ایسے ممالک ہیں جو فلسطینی پناہ گزینوں سے ہمیشہ نہایت ہمدردانہ سلوک کرتے رہے ہیں-عرب ممالک کی جانب سے جب فلسطینی شہریوں کے لیے دروازے بند کیے گئے تو یورپ کے ان ممالک نے انہیں اپنی زمین فراہم کی-

مختصر لنک:

کاپی