پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کی امریکہ سے F35 لڑاکا طیاروں کے حصول کی درخواست

جمعہ 23-مئی-2008

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے امریکی محکمہ دفاع سے لڑاکا طیاروں F3  کے حصول کی درخواست کی ہے-
 تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ عرضی ایک ماہ قبل امریکی حکام کو بھیجوائی تھی جس میں واشنگٹن سے پچیس ایف 35 لڑاکاطیاروں کے حصول کا کہا گیا تھا- راڈار کی نظروں سے اوجھل اور انتہائی بلندی پر پرواز کرنے والے ان طیارو ں کے حصول کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی پیشگی تیاری ہے-F3  نہایت بلندی پر پرواز کرتے ہوئے نہ صرف زمین پر موجود اپنے ہدف کو  آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں بلکہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی  آسانی سے تباہ کر سکتے ہیں-
دوسری جانب امریکہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی جواب سامنے نہیں  یا، تاہم اسرائیلی حکام کو امید ہے امریکہ اسرائیل کی یہ دیرینہ درخواست مسترد نہیں کرے گا- صدر بش اپنے عہد صدارت کے اختتام سے قبل اسرائیل کی یہ  روز پوری کر سکتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی