مصر کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور اس کے اطراف جنگ بندی کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے-
سرکاری میڈیا نے فلسطینی عسکریت پسندوں کے اعلی عہدیدار سے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جسے اپنانے کی ضرورت ہے- میڈیا کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی میں ایک دن قبل اسرائیل کے تازہ خونریز فضائی حملوں میں چار افراد شہید ہوئے ہیں جن میں ایک تیرہ سالہ لڑکا شامل ہے-
مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’مینا‘‘ کے مطابق ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام بتائے بغیر کہا کہ اسرائیلی عہدیداروں نے جنگ بندی کے لیے مصر کی تجاویز کی تائید و حمایت سے ہمیں واقف کروادیا ہے- اسرائیلی قائدین جیسے ہی اس بات کی اطلاع دیں کہ فلسطینی تنظیموں نے جنگ بندی تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے- وہ اس پر فوری عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہیں- انہوں نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیموں پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیل کے اقدام کا مثبت جواب دے-
انہوں نے ان تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی موقعے کو ہاتھ سے جانے نہ دے- ادہر یروشلم میں اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے مصر کے میڈیا کی دی گئی اطلاع کی نہ تو توثیق کی ہے اور نہ تردید- وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے ترجمان مارک ریگیو نے کہا ’’جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم صرف اتنا ہی اشارہ دے سکتے ہیں کہ روابط جاری ہیں-‘‘ مصالحت کی خدمات انجام دینے والے مصر کے انٹیلی جنس کے سربراہ عمر سلیمان نے حماس کے وفد کو اسرائیل کی پیشکش سے واقف کروادیا ہے-