پنج شنبه 01/می/2025

عالمی شہرت یافتہ یہودی موسیقار کی اسرائیل پر تنقید

جمعرات 22-مئی-2008

عالمی شہرت یافتہ جرمن یہودی موسیقار ڈینئل بارنیویم نے اسرائیل پر تنقید کی ہے- انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں مشرق وسطی کے مسئلے کا حل ممکن نظر نہیں آتا البتہ مستقبل بعید میں بہتری کی توقع ہے- اسرائیل قابض طاقت کی حیثیت سے فلسطینیوں کی زندگیوں کی حفاظت کا پابند ہے-
 واضح رہے کہ ڈینئل بارنیویم کے پاس دیگر ممالک کی شہریت کے اسرائیلی شہریت بھی ہے- انہوں نے پارلیمنٹ جریدے سے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے ایک ریاست کا حل غیر مقبول ہے جب کہ دو ریاستوں کا قیام موجودہ حالات میں مناسب نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی