اسرائیل کے نائب وزیر اعظم ہائم رامون نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ بات چیت کی ہے-
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس سے بات چیت کر کے حکومت کے فیصلہ کی خلاف ورزی کی ہے جب تک حماس چار رکنی کمیٹی کے مطالبات کی تکمیل نہیں کرتی اس وقت تک حماس سے بات چیت نہیں کی جائے گی- حماس کو لازماً تشدد ترک کرنے، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سابق سمجھوتوں پر عمل کرنا ہوگا- اسرائیل کے نائب وزیر اعظم رامون نے کدیمہ پارٹی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے عسکری تنظیم کے ساتھ اسرائیل کی بات چیت پر تنقید کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کابینہ جلد ہی اس بات کا قطعی فیصلہ کرے گی کہ وہ اسرائیل کی جنوبی سرحد پر حماس کے وجود کو قبول نہیں کرے گی- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے-
انہوں نے کہا کہ ہم کسی دہشت گرد تنظیم سے لڑائی نہیں لڑرہے ہیں بلکہ ایک ایسی دہشت گرد قوم سے لڑ رہے ہیں جسے حماستان کے نام سے جانا جاتا ہے- نائب صدر رامون کا یہ بیان اسرائیلی کابینہ کے کسی وزیر کی طرف سے اس بات کی پہلی مرتبہ توثیق کی ہے- کہ اسرائیل حماس کے ساتھ راست بات چیت کررہا ہے- وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک الجاس کے دوران کہا تھا کہ جنوب کے تعلق سے فیصلے کا وقت آرہا ہے اور یہ کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں جاری راکٹوں کی فائرنگ اب مذید قبول نہیں کرے گا-