پنج شنبه 01/می/2025

موفاز نے فلسطینیوں سے مرحلہ وار معاہدات کی حمایت کردی

پیر 19-مئی-2008

اسرائیلی نائب وزیر اعظم شاؤل موفاز نے کہا ہے کہ فلسطینی قیادت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھتے ہوئے مرحلہ وار مذاکرات کیے جاسکتے ہیں-
 اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان نہیں، فریقین کو مرحلہ وار کام کرنا ہوگا- موفاز نے کہا کہ مذاکرات میں اسرائیل کو علاقے چھوڑنے پر مجبور نہ کیا گیا تو مذاکرات مثبت پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھتے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ القدس کا معاملہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی