اردن کی بڑی سیاسی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے- جماعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن خارجہ پالیسی امریکی خواہشات کی مرھون منت ہے-
اردن کو علاقائی مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے- علاقے کے دورے کے دوران امریکی عہدیداران کا اردن کو نظر انداز کرنا خطرناک ہے اور موجودہ واقعات اردن کے کردار کی کمی کا غماز ہے- مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ہونے والی سیاسی حرکت میں اردن کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے- اردن کے سیاسی کردار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ بات اردنی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ اپنے لیے کس مہارت سے کھیلتی ہے- اردن کا مکمل طور پر امریکی پلڑے میں چلے جانا اس کے اسٹریٹجک وزن میں کمی کا باعث ہے-
اردنی خارجہ پالیسی ہارے ہوئے گھوڑے پر بازی لگائی ہوئی ہے- فتح اور فلسطینی اتھارٹی دوڑ میں ہارے ہوئے گھوڑے ہیں- اردن کی خارجہ و داخلے پالیسی ازسر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے- امریکی صدر کا اردن میں استقبال نہیں کیا جائے گا وہ فتنہ کے پیغام رساں ہیں-