سانحہ قیام اسرائیل کے ساٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر یورپ میں فلسطینیوں نے دستاویز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی کو واپسی کا وقت قریب آگیا ہے-
وہ جلد ہی اپنے وطن واپس جائیں گے جہاں سے انہیں 1948ء میں نکال دیا گیا تھا- حق واپسی سے کبھی دستبردار نہیں ہوا جائے گا- اس دستاویز کے جاری کرنے کا مقصد یورپین فلسطینیوں کے مؤقف کا اظہار ہے کہ وہ اپنے حق واپسی سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے- وہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے فلسطینی عوام کا حصہ ہیں- دنیا کے مختلف ممالک میں منتشر ہونے کے باوجود فلسطینی قوم ایک ہے-
دستاویز میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کی حق واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ان نقصانات کا ازالہ کیا جائے جو ہجرت کے باعث فلسطینی قوم کو لاحق ہوئے ہیں- دستاویز میں یورپ میں سرکاری اور غیر سرکاری طور پر قیام اسرائیل کے دن کے موقع منعقد ہونے والی تقریبات کی مذمت کی گئی ہے- ان تقریبات کے انعقاد سے فلسطینیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور جلتی پر تیل کا کام دیا ہے-