روس نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور فتح کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی ہے- روس نائب وزیر خارجہ الیکزنڈر سطنوف نے ماسکو میں ایرانی سفیر غلام رضا انصاری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے-
انہوں نے فلسطینی کی داخلی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر فتح اور حماس رضامندی ظاہر کریں تو روس ان کے درمیان مصالحت کرانے پر تیار ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں حماس اور فتح کے درمیان لڑائی اور خانہ جنگی فلسطینیوں کے لیے نقصان دہ ہے- انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر بھی تنقید کی اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا-