پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو ہفتوں میں27 شہید،250 گرفتار

جمعہ 16-مئی-2008

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین میں ریاستی دہشت گردی  کے دوران رواں ماہ کے پہلے نصف میں ستائیس فلسطینی شہید کر دیے گئے- فلسطین میں کام کرنیوالے انسانی حقوق کے ادارے’’نفحہ برائے انسانی حقوق‘‘ کے مطابق قابض فوج نے رواں ماہ کے پہلے دوہفتوں میں غرب اردن میں ایک سو پچاس مرتبہ دراندازیاں
 کی اور اڑھائی سو فلسطینی شہریوں کوگرفتار کر لیا گیا-گرفتار شد گان میں ایک سو بیس غرب اردن جبکہ باقی غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقو ں سے تعلق رکھتے ہیں-ان میں ستائیس بچے بھی شامل ہیں- انسانی حقوق کی جانب سے جاری رپورٹ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کو سال کی بد ترین کارروائیاں قرار دیا- رپورٹ میں کہاگیا کہ اسرائیل نے ایک جانب معاشی ناکہ بندی کے ذریعے شہریوں کا جینا د و بھر کر رکھا ہے، اس پر مزید ظلم یہ ہے کہ بمباری کر کے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی