پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل میں پانی کا بد ترین بحران

جمعہ 16-مئی-2008

اسرائیل میں پانی سپلائی کرنے کے ذمہ دار محکمے’’اسرائیل واٹر اتھارٹی‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مستقبل قریب میں صاف پانی کی شدید قلت کا شکار ہو جائے گا-
 تل ابیب سے شائع ہونے والے انگریز اخبار’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں واٹر اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے بڑے شہروں میں زیر زمین پانی کی مقدار کم سے کم ہو رہی ہے – گزشتہ تین ماہ کے دوران تل ابیب، ناصرہ اور بعض دیگر شہروں میں زیر زمین پانی سات اینچ سے ایک فٹ تک مزید نیچے چلا گیا – اگر اسی تیزی کے ساتھ پانی نیچے جاتا رہا تو ان بڑے شہروں میں  آئندہ پانچ سال میں صاف پانی ملنا مشکل ہو جائے گا –
 رپورٹ کے مطابق زیر زمین پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ پانی کے چشموں اور نالوں میں بھی پانی کی مقدار میں خاطر خواہ کمی واقع ہو ئی ہے- پانی کی یہ غیر متوقع اور غیر معمولی مقدار میں کمی اسرائیل کے مستقبل کے لیے باعث تشویش پیش گوئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی