فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز اور اسرائیلی فوج کے درمیان ایک یکجہتی فارمولہ طے پایا ہے جس کے تحت اسرائیلی فوج رات کے وقت حملے کرے گی جبکہ دن کی کارروائیاں عباس ملیشیا کے ذمے ہوں گی-
اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عباس ملیشیا اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز میں یہ فارمولہ خفیہ طور پر طے پایا، جس کا مقصد بہتر طریقے سے مجاہدین کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے- نئے طریقہ کار سے غرب اردن میں مزاحمت کاروں اور عسکری گروپوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی- صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک عباس ملیشیا کنٹرول سنبھالے گی جبکہ رات کے دیگر اوقات میں اسرائیلی فوج حملے کرے گی-