پنج شنبه 01/می/2025

ہیکروں نے اسرائیلی بینک کو اپنی سائٹ بند کرنے پر مجبور کردیا

جمعرات 15-مئی-2008

نائیجیرین مسلمان ہیکرو ں کے باعث اسرائیلی بینک نے اپنی سائٹ بند کردی – یروشلم پولٹ اخبار کے مطابق مسلمان ہیکروں کا ایک گروہ بینک کی سائٹ ہیک کرنے میں کامیاب ہوگیا- انہوں نے سائٹ پر یہودیوں کے لیے متعدد پیغام لکھ دیئے-
جن میں کہا گیا کہ یہودیوں تمہارے انجام کا وقت قریب  گیاہے- جلد یا بدیر تم جنگ ہار جائو گے- اللہ کی اجازت سے فتح آنے والی ہے- شیشان کا سیاریو دہرایا جائے گا- ہم تمہیں نکال باہر کریں گے- لاکھ مسلمان نوجوان بیت المقدس پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیارہیں- یروشلم پولٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی نے اسرائیلی بنک کی سائٹ ہائیک کی ہو- اسرائیلی قیادت اس واقعہ کو اپنے ادارے کے لیے سیکورٹی خطرہ قرار دے رہی ہے –

مختصر لنک:

کاپی