اسرائیلی سرکاری ٹی وی میں نشر ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب واقع اسرائیلی فوجی کیمپ میں دو نامعلوم افراد داخل ہوئے اور اہم معلومات اور تصاویر لے کر فرار ہوگئے- رپورٹ کے مطابق کیمپ میں لگے کیمروں میں ایسے دو افراد کو دیکھا گیا جن میں ایک کیمرہ مین اور دوسرا رپورٹر تھا- وہ کیمپ کے داخلی راستے سے گاڑیوں کے اسٹینڈ تک آئے-
اس دوران انہوں نے خالی گاڑیوں کو اندر سے بھی دیکھا اور حساس معلومات اور تصاویر لے کر واپس چلے گئے- واقع پر فوج میں سخت تشویش پائی جارہی ہے- کیمپ میں موجود فوجیوں کی غفلت کے باعث سیکورٹی اہلکاروں کو سخت سرزنش کا سامنا ہے-