اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بجلی اور ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو پورا غزہ شہر ایک دھماکے سے تباہ ہو سکتا ہے-
غزہ کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے مندوب برائے فلسطینی پناہ گزین جان جینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے- عالمی ادارے کی مسلسل اپیلوں اور عالمی اداروں کے مطالبات کے باوجود اسرائیل غزہ کو ایندھن فراہم کرنے پر آمادہ نہیں- انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ گیارہ ماہ سے اہل غزہ کو اجتماعی سزا دے رکھی ہے-
ماضی میں فلسطین میں اسی نوع کا غذائی اور توانائی کا بحران نہیں دیکھا گیا- جینگ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کو ایندھن کی فراہمی میں مزید تاخیر سے کام نہ لے- بصورت دیگر جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی-