لبنان کے ایک اخبار میں اتوار کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کیلئے اسرائیل کو گرین سگنل دیدیا ہے- لبنان کے اخبار ’’الاخبار‘‘ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بڑی فوجی کارروائی کیلئے اسرائیل کو گرین سگنل دیدیا ہے-
رپورٹ میں ایک نامعلوم امریکی سفارتکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کی اس رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں اسرائیلی وزیر دفاع نے دستاویزات کی مدد سے یہ ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کی سرگرمیوں اور قوت میں اضافہ ہو رہا ہے- رپورٹ کے مطابق غزہ میں بڑی فوجی کارروائی کیلئے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک نے حالیہ ہفتوں کے دوران کئی مرتبہ صلاح و مشورہ کیا ہے اور غزہ میں فوجی کارروائی کے تمام پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے- علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکے میں حماس کا کارکن شہید ہوگیا-
اتوار کو حماس کے بیان کے مطابق ان کا ایک کارکن جہادی مشن کے دوران غزہ کی باڑ کے نزدیک دھماکے میں شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا- ذرائع کے مطابق حماس کے کارکن اسرائیلی فوج پر حملے کیلئے بم نصب کررہے تھے کہ وہ پھٹ گیا- ادھر غزہ کی پٹی کا واحد پاور پلانٹ ایندھن کی کمی کے باعث ایک بار پھر بند کردیا گیا- فلسطینی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ پاور پلانٹ بند ہونے سے حماس کے زیر کنٹرول علاقہ مکمل تاریکی میں ڈوب گیا- دوسری طرف اسرائیل کا کہنا ہے کہ سپلائی بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور یہ جلد بحال کردی جائے گی-