پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی صدارتی انتخابات میں حماس کی متوقع کامیابی پر اسرائیل خوفزدہ

اتوار 11-مئی-2008

اسرائیل کی سیاسی محفلوں میں آئندہ فلسطینی صدارتی انتخابات موضوع سخن ہیں- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ کے فوجی نامہ عامبر ربابورت نگار کے مطابق اسرائیل اس بات پر پریشان ہے کہ کہیں حماس صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لے لے اور کامیاب ہو جائے-
 حماس کی کامیابی کے متعلق بش صرف سیاسی محفلوں میں ہی نہیں ہے بلکہ فوجی حلقے بھی پریشان ہیں- ان کو خطرہ کہ ہے کہ حماس نہ صرف انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی بلکہ مغربی کنارے پر کنٹرول حاصل کرے گی-
 اسرائیلی اندازوں کے مطابق غزہ مشکل اقتصادی اور جنگی حالت کے باوجود صدارتی انتخابات میں حماس کی کامیابی کا امکان قوی ہے کیونکہ فتح اس وقت منقسم ہے- حماس کے مزاحمت کے حق میں واضح مؤقف کے باعث بھی فلسطینی عوام حماس کو منتخب کرے گی- واضح رہے کہ فلسطینی صدارتی انتخابات آئندہ سال جنوری میں متوقع ہیں-

مختصر لنک:

کاپی