اردن کی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ لبنان کی خانہ جنگی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی ہے- امریکی انتظامیہ لبنانیوں کے اختلافات کو سنگین کرنے کے لیے کام کررہی ہے- وہ لبنانیوں کو مذاکرات کی میز پر آنے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے-
اسلامک ایکشن فرنٹ کے ایگزیکٹو آفس کے سربراہ نے عرب لیگ سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنانیوں کے اختلافات ختم کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے- انہوں نے عرب لیگ کو متنبہ کیا کہ وہ لبنان میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہ دیں- بین الاقوامی مداخلت کے نتائج صرف لبنان تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری عرب دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہوگی-
اسلامک ایکشن فرنٹ نے لبنانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور امریکی صدر کی ہدایات کا انتظار نہ کریں- امریکی صدر علاقے میں جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے لیے دوبارہ دورہ کریں گے-
