پنج شنبه 01/می/2025

عرب دنیا میں اسرائیل دشمنی گہری ہوتی جارہی ہے: سابق سربراہ اقوام متحدہ

منگل 6-مئی-2008

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل پطرس گالے نے کہا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم اور جارحیت کی وجہ سے عرب دنیا میں یہودیوں سے نفرت گہری ہوتی جارہی ہے-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاھرہ کے میگزین ’’بین الاقوامی پالیسی‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا- پطرس نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی کر کے اسرائیل اپنے لیے کانٹوں کی فصل کاشت کررہا ہے- تل ابیب کی ان پالیسیوں کے باعث تمام عرب ممالک اور ہر شعبہ زندگی کے افراد میں اس سے دشمنی اور نفرت کی جاری ہے-
انہوں نے کہا کہ عرب اقوام اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی دشمنی خطے میں بہت بڑا خطرہ ہیں- دنیا کی تمام تر امن کوششیں اس خطرے کے سامنے ناکام ثابت ہوسکتی ہیں، کیونکہ دلوں میں پیدا نفرت بموں اور میزائلوں کی تباہی بھی بڑی تباہی پھیلا سکتی ہے- گالے نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا- واضح رہے کہ گالے آج کل اقوام متحدہ کے مصر میں انسانی حقوق کے مندوب کے طور پر کام کررہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی