اسرائیل میں تعینات یورپی یونین کے سفیر رامیرو س ایان اوزال نے اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو طاقت اور معاشی پابندیوں کے ذریعے منظر سے ہٹانے کی حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی- تل ابیب حکام کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے حماس سے مذاکرات شروع کرنا چاہیے-
انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ اور غرب اردن کے درمیان راہداریوں کو کھولا جائے اور شہریوں کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں فوری اٹھائی جائیں- اوزوال نے مزید کہا کہ غزہ کی ڈیڑھ ملین سے زائد آبادی عالمی برادری کی امداد کی شدت سے منتظر ہے- اگر اسرائیل نے عالمی برادری کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان کو غزہ پہنچنے سے روکا تو انسانی آبادی بدترین انسانی بحران کا شکار ہو سکتی ہے-