پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر حملے کے کا خطرات ابھی تک منڈلا رہے ہیں

منگل 6-مئی-2008

اسرائیل نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں تعینات بین الاقوامی افواج کے ذریعے شام کو جنگ بندی برقرار رکھنے کا پیغام ارسال کیا ہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر ابھی بھی کارروائیوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے، لیکن شام کو معلوم ہے کہ اسرائیل فوجیوں یا شہریوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا سخت جواب دے گا-
 دوسری جانب اسرائیل نے شام کو جنگ بندی برقرار رکھنے کا پیغام ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل شام کے خلاف کسی قسم کی جارحانہ کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا- البتہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر کے قتل کے ردعمل کے خطرے کے پیش نظر شمالی سرحدوں کی فضاء میں پروازیں بڑھادی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی