اسرائیل میں داخلی سیکورٹی کے خفیہ ادارے شاباک نے حکومت کو فلسطینی جماعتوں کی جنگ بندی پر مثبت قدم اٹھانے سے روک دیا ہے-
اسرائیلی داخلی سیکورٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خفیہ اداے ’’شاباک‘‘ کے سربراہ یوفال ڈیسکن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش قبول کرنے کے لیے خفیہ طور پر مصر سے روابط قائم کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ ہم نے اولمرٹ پر واضح کردیا ہے کہ مجاہدین کی فائر بندی کی پیشکش قبول کرنا خطرناک ہوگا-
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر دفاع ڈیوڈ خافام اور وزیر برائے اسیران عاموس گلعاڈ نے بھی حماس سے کسی قسم کے روابط قائم کرنے کے امکان کو رد کیا- انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے حماس سے خفیہ روابط کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی-