پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارے میں دراندازی کرنے والا فوجی اسرائیل کو واپس

ہفتہ 3-مئی-2008

مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے الخلیل میں دراندازی کرنے والے کواسرائیلی قابض افواج کو واپس کردیا- ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں دراندازی کرنے والے زیادہ تراسرائیلی فوجی ہوتے ہیں جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے قتل کے لیے دراندازی کرتے ہیں اور اپنی کارروائی میں ناکام رہتے ہیں-
 فلسطینی اعلی عہدیدار نے اسرائیلی فوجی کو واپس کرنے کی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی سیکورٹی فورسز کس قدر اسرائیل کی فرمانبردار ہیں- فلسطینی سیکورٹی فورسز کے اختیارات فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہیں- ذرائع کے مطابق فلسطینی سیکورٹی فورسز نے تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا جنہیں دس روز قبل اسرائیل نے رہا کیا تھا-

مختصر لنک:

کاپی