پنج شنبه 01/می/2025

گوانتانامو سے رہا شدہ قیدی کا عراق میں خدکش حملہ

ہفتہ 3-مئی-2008

گوانتانامو میں واقع امریکی جیل سے 2005ء میں رہائی پانے والے ایک کویتی شخص نے عراق میں خودکش بم حملہ کیا ہے-
حملہ آور کے چچا زاد بھائی نے العربیہ ٹیلی ویژن کو کل یہ اطلاع دی ہے- سالم نے دبئی میں واقع ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ عراق میں عبد اللہ صالح العجمی کے دوست نے اس کے خاندان کو خبردی ہے کہ عبد اللہ نے موصل میں یہ خودکش حملہ کیا-
 سالم العجمی نے عربیہ پر نشر ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہا کہ کل سہ پہر یہ المناک خبر پاکر ہمیں بے حد صدمہ پہنچا- عراق میں شہید عبد اللہ کے ایک دوست نے فون پر یہ خبر دی تھی-

مختصر لنک:

کاپی