پنج شنبه 01/می/2025

رفاہی اداروں پر پابندی اسرائیل کا استبداد اقدام ہے: یورپی پارلیمنٹ

جمعہ 2-مئی-2008

یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر لویزا مور گانٹینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے الخلیل شہر میں رفاہی اداروں پر پابندی عائد کر کے عالمی انسانی حقو ق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے-
غزہ میں یتیموں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے کی جانب بھیجے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ رفاہی اداروں پر پابندی کا دنیا میں کوئی قانون موجود نہیں، اسرائیل نے شہریوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں پر پابند عائد کر کے استبدادیت کا ثبوت دیا – انہوں نے مزید کہا کہ کسی سیاسی تنظیم سے تعلق کے الزام میں پوری قوم کو سزا نہیں دی جا سکتی-
 فلسطینیوں کو حماس سے ہمدردی کے علاوہ ان کی غربت کی بھی سزا دی جا رہی ہے- لویزا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو غربت میں دھکیلا اور اب رفاہی اداروں پر پابندی عائد کر کے انہیں موت میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی  ہے- یورپی پارلیمنٹ نے خط میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن میں قائم غیر ضروری فوجی چوکیوں کا فوری طور پر خاتمہ کرے اور شہریوں کی  آمد رو رفت میں سہولیات فراہم کرے-

مختصر لنک:

کاپی