پنج شنبه 01/می/2025

امریکی جنرل کی نگرانی میں اسرائیلی فوجی مشقوں کا انکشاف

جمعہ 2-مئی-2008

اسرائیل میں حال ہی میں ہونے والی فوجی مشقیں امریکی نیشنل گارڈ کے سربراہ اسٹیفن بلوم کی نگرا نی میں کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے – اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حال ہی میں ’’شہری تحفظ‘‘ کے عنوان سے تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں شروع کیں، جن کی سربراہی امریکی جنرل کو سونپی گئی-
جنرل اسٹیفن روزانہ فوجی پریڈ اور دیگر عسکری مہمات کا جائزہ لیتے رہے- رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فوجی مشقوں کی نگرانی امریکی جرنیل کو سپرد کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں، کیونکہ دونوں ممالک میں دفاعی امور میں کلیدی تعاون کی فضاء موجود ہے، اور یہ اس کا حصہ ہے-
ماضی میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ہوتی رہی ہیں تاہم کسی امریکی فوجی کا صرف اسرائیلی فوجی مشقوں کی نگرانی کرنا اسرائیلی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی