پنج شنبه 01/می/2025

خیبر ایجنسی: مذہبی تنظیم کے دفتر میں فدائی حملہ،10افراد کی ہلاکت کا خدشہ

جمعرات 1-مئی-2008

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ایک مذہبی تنظیم کے دفتر میں فدائی حملہ ہوا،جس میں حملہ آور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
 حملے میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں امر باالمعروف ونہی عن المنکر کی تنظیم کے دفتر میں ایف ایم ریڈیوپر درس جاری تھا کہ اس دوران سترہ سالہ نوجوان لڑکے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فدائی حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ واقعہ میں دس دیگر افراد کے جاں بحق ہونے کاخدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حملہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ باڑہ کی مذہبی تنظیم امر باالمعروف ونہی عن المنکر کے امیر حاجی نامدار نے جیو نیوز سے گفت گو میں بتایا کہ فدائی حملہ آور انھیں دھماکے سے اڑانا چاہتا تھا۔ حاجی نامدار کے مطابق درس کے وقت تنظیم کے دفتر میں باڑہ کے قمبر خیل قبائل کے سیکڑوں افراد موجود تھے۔ حاجی نامدار کا کہنا ہے کہ حملے میں صرف خودکش حملہ آور ہی ہلاک ہوا ہے۔ جب کہ دس سے پندرہ افراد صرف زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی