پنج شنبه 01/می/2025

حماس حزب اللہ کی طرح زیر زمین مورچے بنارہی ہے: واشنگٹن پوسٹ

بدھ 30-اپریل-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) حزب اللہ کی طرح زیر زمین مورچے اور اسلحہ جمع کرنے کے محفوظ مقامات بنارہی ہے-
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیلیوں کے خیال میں حماس کے اہلکار ‘‘گیراد’’  میزائل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایران کا سفر کررہے ہیں- گیراد میزائل سابق سوویت میزائل‘‘ کاتیوشا’’ کی کاپی ہے- اخبار کے مطابق اسرائیلی افواج لبنانی جنگ میں خسارے کے صدمے سے سنبھلنے کے بعد غزہ میں حماس کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مشقیں کررہی ہے-
اسرائیلی اعلی فوجی افسروں کا کہنا ہے کہ حماس کو جتنا موقع دیا جائے گا وہ اتنی ہی مضبوط ہوگی اور اسرائیل کو میزائل حملوں سے نقصان پہنچائے گی-

مختصر لنک:

کاپی