پنج شنبه 01/می/2025

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، اومان

منگل 29-اپریل-2008

اومان کے سلطان قابوس بن سعید نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک خطے میں جنگ نہیں بلکہ امن کے خواہشمند ہیں۔ پیر کو ایک انٹرویو میں اومان کے سلطان قابوس بن سعید نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک امن کے خواہاں ہیں ہم اپنے علاقے کو جنگ کے اثرات سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ سلطان قابوس نے کہا کہ ہمیں خطے میں خوشحالی اور استحکام کیلئے ترقی کی راہ پر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اومان ایک پرامن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ اومان کے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار ہیں۔
 انہوں نے واضح کہا کہ اسلام کے تشخص کو بگاڑنے والے عناصر کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہو گا کہ اسلام دہشت گردی اور تشدد کی نفی کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی