پنج شنبه 01/می/2025

عرب امارات کے دو بچوں کا فلسطین کے لیے پانچ ملین درہم فراہم کرنے کا اعلان

منگل 29-اپریل-2008

متحدہ عرب امارات کے دو کم سن بچوں نے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پانچ ملین درہم دینے کا اعلان کیا ہے- عرب امارات میں فلسطینی شہریوں کی مالی امداد کے لیے شروع کی گئی ’’فنڈ ریزنگ‘‘ مہم میں بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا- فنڈ ریزنگ کا اہتمام متحدہ عرب امارات کی سماجی کارکن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کررہی ہیں-
 جو اھر القاسمی نے عرب امارات کے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ سات سالہ دو بچوں لارا اور مایا شکر نے اڑھائی اڑھائی ملین درہم دینے کا اعلان کیا- پروگرام میں بچوں کو بھی شریک کیا گیا تاکہ ملک کے دیگر شہریوں کو بھی اس کارخیر میں رغبت دلائی جاسکے- ٹی وی پروگرام میں شریک دونوں بچوں نے کہا کہ وہ فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ معصوم بچوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائیں- بچوں نے بھی عرب امارات کے نونہالوں پر زور دیا کہ وہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں- واضح رہے کہ دونوں بچوں کی مزید شناخت خفیہ رکھی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی