پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی شرمناک اور غیر انسانی رویوں کیلئے کردار ادا کرے: خلیج تعاون کونسل

منگل 29-اپریل-2008

خلیج تعاون کونسل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کے پروگرام کی بندش کی بنیادی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے-
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبد الرحمن العطیہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت اور فوج کی ظالمانہ کارروائیوں اور غیر منصفانہ پابندیوں کے باعث انسانی ہمدردی کے پروگرام ملتوی ہیں- شہریوں کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہے جبکہ لوگوں کو آزادانہ نقل و حمل کی اجازت بھی نہیں ہے-
 اس کی صورتحال کی بنیادی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے- انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شرمناک اور غیر انسانی رویے کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور فلسطینیوں کو جائز حقوق دینے چاہئیں- انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھیں تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں-
 انہوں نے کہا کہ اجتماعی سزا کی اسرائیلی پالیسی کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں اور اس اقدام سے عالمی اور علاقائی امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے کاز کو آگے بڑھانے کیلئے تمام کوششوں کو یقینی بنایا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی